دنیا بھر کی عدالتیں اختلافی نوٹ لکھتی ہیں ، قانون نا سمجھنے والے میڈیا پر بول رہے ہیں : چیف جسٹس ثاقب نثار کا عمران خان سے مکالمہ

دنیا بھر کی عدالتیں اختلافی نوٹ لکھتی ہیں ، قانون نا سمجھنے والے میڈیا پر بول ...
دنیا بھر کی عدالتیں اختلافی نوٹ لکھتی ہیں ، قانون نا سمجھنے والے میڈیا پر بول رہے ہیں : چیف جسٹس ثاقب نثار کا عمران خان سے مکالمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس سپریم کورٹ نے پاناما کیس فیصلے کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم قاضی نہیں ہیں بلکہ قانون پر فیصلے دیتے ہیں ۔ دنیا بھر کی عدالتیں اختلافی نوٹ لکھتی ہیں مگر قانون نہ سمجھنے والے میڈیا پر بول رہے ہیں ۔

نیو نیوز کے مطابق بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران  چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آواز سے ملک میں بہتری یا خرابی ہو سکتی ہے ۔ ”لیڈر دآف دی نیشن کے طور پر آپ کے پیچھے عوام ہیں “۔

یہ کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔۔۔عمران خان نے موقف واضح کر دیا

چیف جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ اختلافی نوٹ پر منفی خیالات کا اظہار نہیں کیا جاتا ، آپ سمیت سب نے عدالت کا احترام کرنا ہے ، ہم نے ملکر اداروں پر بے اعتباری کی فضاءکو ختم کرنا ہے ۔
چیف جسٹس نے عمران خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں آپ کی مصروفیات ہیں مگر اس کے باوجود وقت نکالنا پڑے گا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -