اپوزیشن غیر سیاسی اداروں کو سیاست میں گھسیٹ کر انہیں متنازع بنا رہی ہے: مریم اورنگزیب

اپوزیشن غیر سیاسی اداروں کو سیاست میں گھسیٹ کر انہیں متنازع بنا رہی ہے: مریم ...
اپوزیشن غیر سیاسی اداروں کو سیاست میں گھسیٹ کر انہیں متنازع بنا رہی ہے: مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ اپوزیشن غیر سیاسی اداروں کو سیاست میں گھسیٹ کر اداروں کو بلاوجہ متنازع بنا رہی ہے۔ تنقید کی وجہ سے دو اہم ترین اداروں کو آج بولنا پڑا۔ مخالفین کو اب جے آئی ٹی کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔

گالی دینا تحریک انصاف کا وطیرہ ، عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف پختہ ثبوت ہیں:دانیال عزیز
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب عمران خان کو خاموش ہو جانا چاہیے۔ اگر اب بھی شک ختم نہیں ہوا تو سمجھیں گے ان کی نیت کچھ اور ہے۔ عدالت کے فیصلے پر اپوزیشن کی تنقید کے بعد دو اہم ترین اداروں کو بولنا پڑا۔

مقبوضہ کشمیر میں ہندو فرقہ پرستوں کے ایجنڈے کی بھرپور مخالفت اور مزاحمت کی جائے گی: آسیہ اندرابی
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے سے متعلق غلط تاثر دیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے اداروں کو متنازع بنایا جا رہا ہے۔ اپوزیشن جے آئی ٹی کو سیاسی بیساکھی کے طور پر استعمال نہ کرے۔ اپوزیشن کو جے آئی ٹی کا انتظار کرنا چاہیے۔

مزید :

قومی -