نیا پاکستان بنانا چاہتا ہوں، اس لئے کہ ۔۔۔ ’شادی کر لوں‘
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان اس لئے جلد بنانا چاہتا ہوں کہ شادی کر لوں۔ آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کارکنوں کو انتہائی پرجوش طریقے سے مخاطلب کیا اور کہا کہ ”ایک تو میں نیا پاکستان آپ کیلئے بنانا چاہتا ہوں، لیکن ایک خاص بات بھی ہے جس کیلئے میں نیا پاکستان بنانا چاہتا ہوں، اس لئے بنانا چاہتا ہوں کہ ۔۔۔ میں شادی کر سکوں“۔ ان کے ایسا کہتے ہی پہلو میں کھڑے شیخ رشید چونک گئے لیکن پھر سنبھلتے ہوئے پلٹ پر عمران خان کی جانب دیکھا اور ایک مسکراہٹ نے ان کے ہونٹوں پر قبضہ کر لیا۔
دوسری جانب عمران خان کی بہن علیمہ خان نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کپتان کی شادی کی تیاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عمران خان کے لئے ایک لڑکی بھی پسند کر لی ہے اور اب صرف کپتان کی رضامندی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔