شریف برادران اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 16 لیگی وزرا کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد

شریف برادران اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 16 لیگی وزرا کی عدلیہ مخالف ...
شریف برادران اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 16 لیگی وزرا کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے شریف برادران اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت  16 لیگی وزرا کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر جاری فیصلے میں عدلیہ نے نواز شریف، شہباز شریف،  شاہد خاقان عباسی اور خواجہ سعد رفیق سمیت 16 لیگی وزرا کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ فیصلے کی کاپی فوری طور پر سپیشل میسنجر کے ذریعے پیمرا کو ارسال کی جائے، عدالت نے پیمرا کو حکم دیا ہے کہ وہ اس فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’چار روزہ مشن جی ٹی روڈ‘‘ نواز شریف 370 مرتبہ عدالتی توہین کے مرتکب ہوئے‘‘ان کی میڈیا پر تقاریر نشر ہونے پر جلد پابندی عائد ہو جائے گی : فیصل عزیز خان کا دعویٰ
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت لیگی وزرا عوام کو عدلیہ کے خلاف اکسا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی جی ٹی روڈ ریلی کے دوران بھی عدلیہ کے خلاف تقاریر کیں جن پر پابندی عائد کی جائے ۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پیمرا اور چیئرمین کونسل آف کمپلینٹس کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے  12 ستمبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا مشن ”مجھے کیوں نکالا؟“ ، شہروں پر پمفلٹ گرانے کا سلسلہ شروع ،ہیلی کاپٹر بنی گالہ پہنچ گیا

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی جی ٹی روڈ ریلی کے دوران عدلیہ پر کڑی تنقید کی تھی ۔ انہوں نےاپنی ریلی کے دوران کئیعوامی اجتماعات سے  خطاب کیے تھے جن کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ ’’ کروڑوں لوگ ووٹ دے کر بھیجتے ہیں اور پانچ لوگ ووٹ کی پرچی پھاڑ کر گھر بھیج دیتے ہیں‘‘۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -