وزیر خارجہ آصف خواجہ 28اگست کو چین کو دورہ کریں گے

وزیر خارجہ آصف خواجہ 28اگست کو چین کو دورہ کریں گے
وزیر خارجہ آصف خواجہ 28اگست کو چین کو دورہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف 28اگست کو چین کا دورہ کریں گے ،جس میں دوست ملک کو  امریکی صدر کی جانب سے آنے والی نئی پالیسی کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عید سے پہلے وفاقی وزیر خارجہ چین سمیت  دوست ممالک سے رابطہ کرکے ان کو  اعتماد میں لے گے ،اس حوالے سے پہلے وہ 28اگست کو چین کا دورہ کر رہے ہیں۔
قومی سلامتی کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان اپنے دوست ممالک پر پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو واضح کیاجائے گا۔
اس سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی اس حوالے سے ملاقات کی تھی ،جس میں پاکستان کا موقف واضح کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -