بھارتی جیل میں قید پاکستانی بچوں کی وطن واپسی کے لئے پاکستانی ہائی کمیشن نے کام شروع کردیا

بھارتی جیل میں قید پاکستانی بچوں کی وطن واپسی کے لئے پاکستانی ہائی کمیشن نے ...
بھارتی جیل میں قید پاکستانی بچوں کی وطن واپسی کے لئے پاکستانی ہائی کمیشن نے کام شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ذرائع پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارتی جیل میں اڑی واقعے کے الزام میں قید 2 کمسن پاکستانی بچوں کی وطن واپسی کے لیے بات چیت جاری ہے،معاملہ حساس ہے اس لیے اسے احتیاط سے دیکھ رہے ہیں۔پاکستانی ہائی کمشنر نے معاملہ بھارتی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔

زیادہ سمجھ بوجھ اورتجربے کے باوجود میری بیٹنگ کو ٹارگٹ کیا جاتا ،1ماہ میں مستقبل کا فیصلہ کرلوں گا:مصباح الحق

نجی ٹی وی جی نیوز کے مطابق زرائع ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ دونوں بچوں کی ان کے گھر والوں سے بات بھی کروائی گئی جبکہ کونسل کے ذریعے بچوں سے ہائی کمیشن حکام کی ملاقات بھی ہوئی ۔بھارتی حکام نے تسلیم کرلیا ہے کہ دونوں بچے غلطی سے سرحد پار کر کے بھارت آئے تھے۔ہمیں 23 ستمبر کو بھارتی میڈیا سے بچوں کی معلومات مل چکی تھیں، بھارتی سیکرٹری خارجہ نے 27ستمبر کو بلا کر معاملے سے آگاہ کیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم4 ماہ سے پاکستانی بچوں کی بھارتی جیل میں قید کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن کی قانونی ٹیم بھی اس کیس میں مکمل معاونت کر رہی ہے۔ 

مزید :

قومی -