شام اور لیبیا میں مسلمانوں کا قتل عام افسوسناک، گزشتہ 3سال میں ہم نے دہشتگردی پر کافی قابو پالیا:سرتاج عزیز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ شام اور لیبیا میں مسلمانوں کا قتل عام ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔جبکہ ہم نے گزشتہ 3سال کے دوران دہشتگری پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔
ایجو کیشن اتھارٹی سیکیورٹی گارڈز کی تربیت کے لئے سرکلر جاری کرے:ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد
تفصیلات کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ دہشتگرد اسلام کا نام لے رہے ہیں اوراسے بدنام کرنیکی کوشش کررہے ہیں جبکہ عالم اسلام اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کو متحد ہوکر انتہاپسندی کا خاتمہ کرنا ہوگا اور اسلام کا نام لے کر شدت پسندانہ کارروائی کرنے والوں کوجڑ سے اکھاڑنا ہے ۔لیکن ہم آپس میں موجود اختلافات کواجاگر کر کے مسائل کو خود دعوت دے رہے ہیں۔