پانامہ کیس،میں نے اپنے وکیل کو ایک کاغذ کا بھی پیسہ نہیں دیا: سراج الحق

پانامہ کیس،میں نے اپنے وکیل کو ایک کاغذ کا بھی پیسہ نہیں دیا: سراج الحق
پانامہ کیس،میں نے اپنے وکیل کو ایک کاغذ کا بھی پیسہ نہیں دیا: سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر سراج الحق نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے اپنے وکیل کو ایک کاغذ کا پیسہ بھی نہیں دیا،میرا وکیل جماعت اسلامی کا کارکن ہیں اور رضا کارانہ مقدمہ لڑ رہے ہیں۔
جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے روز سے ججز نے کہا ہے کہ ہمارے ریمارکس کو فیصلہ نہ سمجھا جائے،ہمارے وکلاءکو خندہ پیشانی سے سنا گیا ہے،تمام وکلاءکے بارے میں جج صاحبان کے ریمارکس آئے ہیں،ہمارے وکیل نے اپنی قابلیت او رصلاحیت کے مطابق ثبوت اور دلائل دیے ہیں،میں نے اپنے وکیل کو ایک کاغذ کا پیسہ بھی نہیں دیا ہے،میرا وکیل جماعت اسلامی کا کارکن ہے اور رضا کارانہ مقدمہ لڑ رہے ہیں جبکہ دوسرے فریقین کے وکلاءلاکھوں کروڑوں روپے فیس لیتے ہیں۔

”اگر ضرورت ہوئی تو نوازشریف کو طلب کریں گے “،سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کل تک ملتوی
انہوں نے کہا ہے کہ جس جس کا نام پانامہ لیکس میں ہے اس کا احتساب ہونا چاہیے،میں سیاست نہیں کرپشن کے خلاف کیس لڑ رہا ہوں۔

مزید :

قومی -