برطانوی وزیراعظم کے استعفیٰ کے بعد”کیمرون سے سیکھو نواز“ ٹوئٹر پرٹاپ ٹرینڈ بن گیا
لاہور(نیوز ڈیسک) برطانوی عوام کی جانب سے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کے بعد سے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے استعفیٰ کا موضوع پاکستان میں بھی خوب زیر بحث ہے جس کے بعد ٹوئٹر پر #کیمرون_سےسیکھو_ نواز ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔اس معاملے پر پاکستانیوں کی اکثریت نے وزیراعظم نواز شریف سے بھی کیمرون کی پیروی کرنے کا کہا ہے۔ کچھ نے لکھا ہے کہ ہمارے ہاں روایات ہی نہیں لیکن اب بہت ہو گیا۔ وزیراعظم نواز شریف کو کیمرون سے سیکھنا چاہئے۔کسی نے اسے عمران خان کی فتح بتایا تو کسی نے اس کو مستقبل میں روایت بنانے پر زور دیا۔واضح رہے کہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف پر پاناما لیکس کے بعد سے استعفیٰ کیلئے بہت دباو ہے لیکن انہوں نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے۔