بدقسمتی سے ریلوے کا محکمہ لاوارث رہا ہے ،سروس سٹرکچرکے لیے کبھی کوئی جامع پلان نہیں بنایا گیا : خواجہ سعد رفیق

بدقسمتی سے ریلوے کا محکمہ لاوارث رہا ہے ،سروس سٹرکچرکے لیے کبھی کوئی جامع ...
بدقسمتی سے ریلوے کا محکمہ لاوارث رہا ہے ،سروس سٹرکچرکے لیے کبھی کوئی جامع پلان نہیں بنایا گیا : خواجہ سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی )وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بدقسمتی کے ساتھ ریلوے کا محکمہ لاوارث ہے،سروس سٹرکچر کے لئے کبھی کوئی جامع پلان نہیں بنا گیا۔

ذاتی مفادات کیلئے انتشار کی سیاست کرنے والے ملک و قوم سے دشمنی کررہے ہیں،پاکستان محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا :شہباز شریف
تفصیلات کے مطابق سعد رفیق نے سٹیشن ماسٹروں کو ہیڈکوارٹرز آفس لاہور آنے پر خوش آمدیدکہا اور ان کے مطالبات غورسے سنے۔وزیر ریلویز نے کہا کہ آپ نے سکیل اپ گریڈیشن کا انتظار کیا ہم آپ کے مشکور ہیں اور آپ کے ساتھ دوبارہ بیٹھیں گے اور مطالبات کے حل کے لیے راستہ نکالیں گے۔ ہم سروس کا سٹرکچردینے کے حوالے سے ہم بھی فکرمند ہیں اس کے لیے ریلوے کی کمیٹی ایک کمپنی کے ساتھ پہلے ہی کام کررہی ہے اورجلد سفارشات پیش کرے گی جس میں تمام ملازمین کے لیے مناسب سکیل اور لائن آف پروموشن ہوگی۔

مزید :

قومی -