آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ڈو مور کا مطالبہ کردیا، اب افغانستان کی باری ہے وہ دہشت گردی کے اس ناسور کو ختم کرے:آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ڈو مور کا مطالبہ کردیا، اب افغانستان کی باری ہے وہ ...
آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ڈو مور کا مطالبہ کردیا، اب افغانستان کی باری ہے وہ دہشت گردی کے اس ناسور کو ختم کرے:آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب افغانستان کی باری ہے کہ وہ دہشتگردی کے اس ناسور کو ختم کرے ۔

پشاور میں پاک فوج کی کارروائی ،3دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کی سربراہی میں جی ایچ کیو میں اہم سیکیورٹی اجلاس طلب کیا گیا ،آرمی چیف کوملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔سپہ سالار نے سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی پر اظہار اطمینان اورآپریشن رد الفساد میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے کو شش جاری رکھے گا،ہم اپنی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ پاکستان کے باہمت عوام اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کی اصل طاقت ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنی بساط سے بڑھ کرلڑی اور اب افغانستان کی باری ہے کہ وہ دہشت گردی کے اس ناسور کو ختم کرے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرے۔

مزید :

قومی -