کلر سیداں میں طیارہ گرنے کی جھوٹی خبر نشر کرنے پر 9 ٹی وی چینلز کو نوٹسز جاری

کلر سیداں میں طیارہ گرنے کی جھوٹی خبر نشر کرنے پر 9 ٹی وی چینلز کو نوٹسز جاری
کلر سیداں میں طیارہ گرنے کی جھوٹی خبر نشر کرنے پر 9 ٹی وی چینلز کو نوٹسز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) نے 22 مارچ کی شام کلر سیداں میں طیارہ گرنے کی غلط خبر چلانے پر 9 ٹی وی چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردیے۔
پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک ٹی وی ، وقت ٹی وی، چینل 5، سچ ٹی وی ، 7 نیوز، آج ٹی وی، روز ٹی وی ، نیوز ون اور کیپٹل ٹی وی نے 22 مارچ کو شام 8 سے 9 بجے کے درمیان کلر سیداں راولپنڈی میں طیارہ گرنے کی خبر نشر کی جو کہ قطعی طور پر بے بنیاد اور جعلی تھی ۔
پیمرا کی جانب سے غلط خبر نشر کرنے پر تمام 9 ٹی وی چینلز کو 31 مارچ تک جوابدہی کے اظہار وجوہ نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -