28مئی 2017کو دوپہر 2بج کر 18منٹ پر تمام مسلمان یہ کام کر سکتے ہیں ۔۔۔جانئے وہ بات جوتمام مسلمانوں کو ضرورمعلوم ہونی چاہیے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ 28مئی کو سورج کی مدد سے قبلہ شریف (خانہ کعبہ)کی درست سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے جو مسلمانوں کے لیے قبلہ شریف کی درست سمت کاتعین کرنے کے لیے اہم موقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ 28مئی کو دوپہر 2بجکر 18منٹ پر سورج قبلہ شریف (خانہ کعبہ) کے عین اوپر چمکے گاجو مسلمانوں کے لیے قبلہ شریف کی سمت کا تعین کرنے کے لیے اہم موقع ہے ۔اس مقصد کے لیے 28مئی کو 2بجکر 18منٹ پر ایک چھڑی زمین پر عمودی طور پر کھڑی کریں اور اس چھڑی کے سائے کا بغور جائزہ لیں ،چھڑے کے سائے سے بننے والی لائن قبلہ شریف کی درست سمت کا تعین کرے گی ۔