عمران خان کے فلیٹ نے اتنے انڈے اور بچے دئیے کہ انہوں نے ہر چیز خرید لی:حنیف عباسی
اسلام آباد (پانا) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہاہے کہ عمران خان کے فلیٹ نے اتنے انڈے اور بچے دیئے کہ انھوں نے ہر چیز خرید لی،دال میں کچھ کالا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حنیف عباسی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف الیکشن کمیشن سے بھاگ رہی ہے کیونکہ تحریک انصاف جھوٹ اور بے حیائی کا پلندہ ہے اور سیاسی بونے جھوٹ کی سیڑھی سے شارٹ کٹ استعمال کرنے کی کوشش میں ہیں جبکہ عمران خان کی امریکہ میں بھی تحقیقات کرائیں گے ،عمران خان کو کئی دشمن ملکوں کے لوگوں نے بھی فنڈز دیئے ہیں پارٹی یہاں چل رہی ہے،اور ڈوریاں باہرسے ہل رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب ہر جگہ دعوے کرتے تھے کہ میں احتساب کے لیے تیار ہوں لیکن اب خود عدالتوں سے بھا گ رہے ہیں اورکیس میں غیر ملکی فنڈنگ کی کوئی بات باقی نہیں رہی ۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے پاس اقتدار میں آنے سے پہلے بھی کالا دھن موجود تھااور انہوں نے کالے دھن کو سفید کرانے کے لیے ایمنسٹی سکیم سے استفادہ کیا۔