قائم مقام چیف الیکشن کمیشنر کی نامزدگی واپس لینے کا چیف جسٹس نے باضابطہ حکم جاری کر دیا

قائم مقام چیف الیکشن کمیشنر کی نامزدگی واپس لینے کا چیف جسٹس نے باضابطہ حکم ...
قائم مقام چیف الیکشن کمیشنر کی نامزدگی واپس لینے کا چیف جسٹس نے باضابطہ حکم جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی نامزدگی واپس لینے کا باضابطہ حکم دیدیاہے ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے حکم جاری کیا ہے کہ اگر 5دسمبر تک چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا عمل پورا نہیں کیا گیا تو قائم مقام چیف الیکشن کمیشنر جسٹس انور ظہیر جمالی کو واپس بلا لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ آج 24نومبر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے عدالت کی جانب دی جانے والی ڈیڈ لائن کا آخری دن تھا لیکن چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہیں کی جاسکی جس پر چیف جسٹس  آف پاکستان نے قائم مقام چیف جسٹس کو واپس بلانے کا باضابطہ حکم جاری کر دیاہے لیکن احکامت 5دسمبر سے موثر ہوں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -