صوبے کو آبادی کے مطابق وفاق میں جائز حق دیاجائے:قائم علی شاہ

صوبے کو آبادی کے مطابق وفاق میں جائز حق دیاجائے:قائم علی شاہ
صوبے کو آبادی کے مطابق وفاق میں جائز حق دیاجائے:قائم علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیراعظم نواز شریف سے صوبے کو آبادی کے مطابق وفاق میں جائزحق دینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قائم علی شاہ کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آئین صوبوں کو آبادی کے مطابق وفاق کے ماتحت بیورو کریسی میں کوٹا دیتا ہے لیکن بدقسمتی سے اس پر عمل نہیں ہورہا،کوٹے پر عمل نہ ہونا باعث تشویش ہے، اسی وجہ سے وفاق میں سندھ کا کوٹہ نہ ہونے کے برابر ہے جو احساس محرومی کو فروغ دے رہا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی بیورو کریسی میں صوبہ سندھ کو آئین کے مطابق کوٹا اور اہل افسران کو ان کا جائز حق دیا جائے تاکہ ان میں موجود احساس محرومی کا خاتمہ ہوسکے۔

مزید :

قومی -