پشاور ایئرپورٹ پرپی آئی اے طیارے میں آگ لگ گئی،معروف کرکٹر شاہد آفریدی اور کئی ارکان اسمبلی سوار تھے
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور ایئرپورٹ پرپی آئی اے کے طیارے کے عقبی حصے میں آگ لگ گئی،آگ کاپتا چلنے پر پرواز روک دی گئی،طیارے میں معروف کرکٹر شاہد آفریدی اورخیبر پختونخوا اسمبلی کے کئی ارکان بھی سوار تھے۔
نجی ٹی وی چینل ”اے آر وائی نیوز“ کے مطابق پروازکے تمام مسافرمحفوظ ہیں جبکہ آگ لگنے کے بعد طیارہ مسافروں سے خالی کرا لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں معروف پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی اور خیبر پختون خوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین یاسین خلیل، دینا ناز، زاہد درانی اور آمنہ سردار بھی موجود تھے،پی آئی اے پرواز کا نمبر 353تھا۔
طیارہ کراچی جانے کیلیے تیار تھا ،آگ کاپتا چلنے پر پرواز روک دی گئی،جبکہ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ پیش نہیں آیا ہے،خبر بے بنیاد اور غلط ہے۔