اثاثہ جات ریفرنس،اسحاق ڈار لندن میں زیرعلاج ہیں،پیش کرنے کیلئے مزید 3 ہفتوں کی مہلت دی جائے،ضامن نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا

اثاثہ جات ریفرنس،اسحاق ڈار لندن میں زیرعلاج ہیں،پیش کرنے کیلئے مزید 3 ہفتوں ...
اثاثہ جات ریفرنس،اسحاق ڈار لندن میں زیرعلاج ہیں،پیش کرنے کیلئے مزید 3 ہفتوں کی مہلت دی جائے،ضامن نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس میں وفاقی وزیر خزانہ کے ضامن احمد قدوسی نے شوکار نوٹس کا جواب جمع کرا دیا،ملزم کو پیش کرنے کیلئے مزید 3 ہفتوں کی مہلت مانگ لی،تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں وفاقی وزیر خزانہ کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت نیب کورٹ کے جج محمد بشیر نے کی ۔
ضامن احمد علی قدوسی ملزم کو پیش کرنے میں ناکام رہے،انہوں نے عدالت میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار لندن میں زیر علاج ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کو پیش کرنے کےلئے مزید 3 ہفتوں کی مہلت دی جائے اور پچاس لاکھ زر ضمانت ضبط نہ کی جائے۔
اس پر عدالت نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 29 نومبر کو زرضمانت ضبط کرنے کے معاملے پر دلائل دیں۔

مزید خبریں:۔عمران خان پولیس کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرائیں ،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حکم دے دیا

مزید :

قومی -