پولیس سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،آرمی چیف کا اے آئی جی اشرف نور کو خراج عقیدت

پولیس سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،آرمی ...
پولیس سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،آرمی چیف کا اے آئی جی اشرف نور کو خراج عقیدت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور دہشتگردی میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں،دہشتگردانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ پولیس سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ وطن کودرپیش خطرات کےخلاف ہمارا عزم غیر متزلزل ہے،دھرتی ماں کودہشتگردوں سے نجات دلانے کیلئے ہماراعزم کبھی کمزور نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:۔آرمی چیف کی ترک سفیر صادق بابر گرگن سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید :

قومی -