نااہلی کیس،وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب داخل کرا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب داخل کرادیا، تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے عثمان ڈار کے جانب سے نااہلی کیس میں عدالت میں جواب داخل کرا دیاجس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اقامہ کوتسلیم کرلیا۔
وزیر خارجہ نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ عثمان ڈار کے الزامات نئے نہیں، پرانے ہیں،درخواستگزارنے یہی الزامات الیکشن ٹربیونل میں بھی لگائے تھے،خواجہ آصف نے کہا کہ اقامہ ذاتی حیثیت میں حاصل کیا،درخواستگزار کا کوئی تعلق نہیں،جواب میں خواجہ آصف نے مالی تفصیلات شامل نہیں کیں۔