نوازشریف سے جاتی امرا میں ن لیگ کے کارکنوں کی ملاقات،بیگم کلثوم نوازکی خیریت دریافت کی

قومی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف سے جاتی امراءمیں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ملاقات کی، اور بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے قائد میاں نوازشریف سے جاتی امرامیں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ملاقات کی ،اس موقع پر سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ ملک میں جمہوریت کے سوا کوئی راستہ نہیں ،جمہوری اداروں کی سربلندی کیلئے کیلئے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

مزید پڑھیں:۔نااہلی کیس،وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب داخل کرا دیا