فاٹاکے نو جوانوں پرمشتمل جرگے کاکورہیڈکوارٹرزپشاورکادورہ،فاٹا میں امن قائم کرنے پر پاک فوج کے معترف:آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیراحمد بٹ کا کہنا ہے کہ فاٹا میں پاک فوج کے زیر نگرانی تعلیمی ادارے قائم کئے جارہے ہیں ،صحت اور مواصلاتی نظام کو بہتر بنانے پر کام جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق فاٹاکے نو جوانوں پرمشتمل جرگے نے کورہیڈکوارٹرزپشاورکادورہ کیا جس میں انہوں نے کور کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل نذیراحمد بٹ سے ملاقات کی اس موقع پر دفد کوفاٹا سے مختلف پراجیکٹس سے متعلق بتا یا گیا۔کور کمانڈرپشاور کا کہنا تھا کہ فاٹا ذہین نوجوانوں سے بھرا ہوا ہے،فاٹا کامستقبل قابل نوجوانوں کا ہے۔
وفد نے ملاقات کے دوران قبائلی علاقوں میں امن قائم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔