NA-118دھاندلی کیس: اگلی تاریخ مانگنے پر مسلم لیگ ن کے ملک ریاض پر جرمانہ عائد

NA-118دھاندلی کیس: اگلی تاریخ مانگنے پر مسلم لیگ ن کے ملک ریاض پر جرمانہ عائد
NA-118دھاندلی کیس: اگلی تاریخ مانگنے پر مسلم لیگ ن کے ملک ریاض پر جرمانہ عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حلقہ NA-118میں دھاندلی سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والے الیکشن ٹربیونل نے دوران سماعت دلائل دینے کی بجائے اگلی تاریخ مانگنے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ملک ریاض پر دس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ سماعت جسٹس کاظم ملک نے کی ، جنہوں نے دوران سماعت جرمانہ عائد کرتے ہوئے رولنگ جاری کی کہ آئندہ سماعت پر بحث کرنے کی بجائے نئی تاریخ مانگی گئی تو ملک ریاض کے خلاف یکطرفہ کاروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔واضح رہے اس حلقہ انتخاب سے مسلم لیگ ن کے ملک ریاض کامیاب امیدوار تھے تاہم تحریک انصاف کے حامد زمان نے ان کے خلاف دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -