قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 28 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 28 اکتوبر کو طلب کر لیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق رابطہ کمیٹی نے مختلف تجاویز پر غور کرنے کے لیے اس اجلاس کو طلب کیا گیاہے جن میں سنٹرل کاٹن کمیٹی کی تنظیم نو سمیت ایف بی آر اور وزارت پٹرولیم کو ٹیکس میں چھوٹ دینے پر بھی غور کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ در آمدی این ایل جی پر جی ایس ٹی چھوٹ دینے پر بھی غور کیا جائے گا۔اس اجلاس میں گزشتہ 3 ماہ کی اقتصادی کمیٹی کی کارکردگی پر بھی غور کیا جائے گا۔