محرم الحرام کی آمد،خیبرپختونخواہ میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد

محرم الحرام کی آمد،خیبرپختونخواہ میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد
محرم الحرام کی آمد،خیبرپختونخواہ میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے محرم الحرام میں امن وامان قائم رکھنے سے متعلق لائحہ عمل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت محرم الحرام کی آمد پر 6 نومبرتک صوبے میں غیر ملکی افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور غیر ملکیوں کا طے شدہ شیڈول منسوخ کر دیا گیاہے جبکہ اس فیصلے پروفاق، سکیورٹی اداروں اور متعلقہ سفارت خانوں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ تمام دورے اب عشرہ محرم کے بعدشیڈول کئے جائیں۔ دوسری جانب اس دوران صوبے بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -