پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ نے دعوت نامے پر صدر مملکت کا نا م ہی بدل دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ نے کانووکیشن کے دعوت نامے پر صدر مملکت کا نام منموہن سنگھ لکھ دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ میں ہونے والے کانووکیشن میں مہمان خصوصی کے طوربلانے کے لیے لکھے جانے والے دعوت نامے پر صدر مملکت ممنون حسین لکھنے کے بجائے سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا نا م لکھ دیا ۔