عالمی معیشتوں کا سمندروں پر انحصار بڑھ رہا ہے ،کوئی ملک آبی حدود کے تحفظ میں اکیلا کردار ادا نہیں کر سکتا،شاہد خاقان عباسی

عالمی معیشتوں کا سمندروں پر انحصار بڑھ رہا ہے ،کوئی ملک آبی حدود کے تحفظ میں ...
عالمی معیشتوں کا سمندروں پر انحصار بڑھ رہا ہے ،کوئی ملک آبی حدود کے تحفظ میں اکیلا کردار ادا نہیں کر سکتا،شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عالمی معیشتوں کا سمندروں پر انحصار بڑھ رہاہے،پاکستان کی 95فیصدتجارت سمندر کے ذریعے ہوتی ہے،ملکوں کی خوشحالی میں سمندروں کاکردارانتہائی اہم ہے،ایشین کوسٹ گارڈ ایجنسیزکے سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایشین کوسٹ گارڈ ایجنسیز کے اجلاس میں شرکت پر خوشی ہے، یہ فورم میری ٹائم سیکیورٹی میں بھی اہم کردار ادا کررہاہے،ان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک آبی حدود کے تحفظ میں اکیلا کردار ادا نہیں کرسکتا،فورم ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری زیادہ تر تجارت سمندرکے راستے ہوتی ہے اس لئے ایم ایس اے کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:۔نوازشریف پارٹی سے علیحدہ ہوئے توپارٹی ختم ہوجائے گی:گورنر سندھ

مزید :

قومی -اہم خبریں -