اسحاق ڈار کی احتساب عدالت میں ساتویں پیشی، 20 ارب سے زائد کے اثاثے منجمد

اسحاق ڈار کی احتساب عدالت میں ساتویں پیشی، 20 ارب سے زائد کے اثاثے منجمد
اسحاق ڈار کی احتساب عدالت میں ساتویں پیشی، 20 ارب سے زائد کے اثاثے منجمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو نے وزیر خزانہ اسحاق کے پاکستان میں 6 بینک اکاﺅنٹس، 7 قیمتی جائیدادیں، 6 لگژری گاڑیاں، ایک کمپنی، شیئرز، بیرون ملک 2 قیمتی جائیدادیں، 2 مہنگی ترین گاڑیاں، 3 انٹرنیشنل کمپنیوں میں شیئرز اور دیگر اثاثے منجمد کردئیے۔

روزنامہ دنیا کے مطابق تمام اثاثہ جات کی مجموعی مالیت 20 ارب روپے سے زائد ہے، نیب کی دستاویزات کے مطابق پاکستان میں جن بینکوں کے اکاﺅنٹس منجمد کئے گئے ان میں البرکہ بینک پاکستان کے دو اکاﺅنٹ شامل ہیں، ایک اکاﺅنٹ 28 فروری 1994ءدوسرا اکاﺅنٹ 13 فروری 1999ءمیں کھولا گیا۔ دونوں اکاﺅنٹ ہجویری ہولڈنگ کے نام سے کھولے گئے تھے، پارلیمنٹ ہاﺅس میں 2005ءمیں اسحاق ڈار کے نام پر الائیڈ بینک کا اکاﺅنٹ، بینک الفلاح لاہور میں ہجویری ہولڈنگ کے نام سے 6 جولائی 2000ءکو کھولا گیا، 2001ءمیں بینک الفلاح لاہور میں اسحاق ڈار کے نام پر کھولا گیا۔ 24 اپریل 2008ءکو اسحاق ڈار کے نام پر حبیب بینک میں کھولا گیا اکاﺅنٹ بھی منجمد کردیا گیا۔

عائشہ گلالئی ڈی سیٹ معاملہ،فریقین کے وکلاءکے دلائل مکمل،الیکشن کمیشن فیصلہ کچھ دیر میں سنائے گا

پاکستان میں جو اثاثے منجمد کئے گئے ان میں گلبرگ لاہور میں ایک گھر، تبسم اسحاق ڈار کے نام 2 کنال 19مرلہ کا پلاٹ، الفلاح ہاﺅسنگ سوسائٹی لاہورمیں اسحاق ڈار، تبسم اسحاق ڈار اور علی ڈار کے نام پر 3 پلاٹ، اسلاما ٓباد میں ملوٹ کے مقام پر 6ایکڑ کی اراضی جو اسحاق ڈار اور تبسم اسحاق ڈار کے نام ہے۔ اسحاق ڈار کے نام پارلیمنٹ انکلیو میں 2پلاٹ، ایاز بلڈر کے دو ہلاٹ، سینیٹ کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی میں ایک پلاٹ شامل ہیں جبکہ جو گاڑیاں پاکستان میں ان کی ہیں ان میں 2004ءماڈل کی لینڈکروزر جو تبسم اسحاق ڈار کے نام ہے جبکہ اسحاق ڈار کے اپنے نام لینڈ کروزر 1999ءماڈل، ٹویوٹا کرولا 2004ءماڈل، مرسیڈیز ای کلاس، مرسیڈیس ایس کلاس 2008ءماڈل، لینڈ کروزر 2014ماڈل شامل ہیں۔ پاکستان میں جو کمپنی اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے نام پر ہے وہ ہجویری ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ ہے جبکہ ایس این جی پی ایل کے شیئرز بھی منجمد کئے گئے ہیں۔

بیرون ملک جو اثاثے منجمد کئے گئے ہیں ان میں ہجویری ولا، ایمریٹس ہل دبئی میں فلیٹ، پام جمیرا دبئی میں اپارٹمنٹ، 2003ءماڈل بینٹلے کار، ایس کلاس مرسیڈیز، براق ہولڈنگ میں شیئرز، براق ہولڈنگ میں سرمایہ کاری، ڈار النیہان پرائیویٹ لمیٹڈ میں سرمایہ کاری شامل ہے۔

مزید :

قومی -