سینیٹر جان مکین کا آصف زرداری کو فون ،”بھارتی پراپیگنڈے کا مقصد کشمیر میں مظالم سے عالمی توجہ ہٹانا ہے“: سابق صدر

سینیٹر جان مکین کا آصف زرداری کو فون ،”بھارتی پراپیگنڈے کا مقصد کشمیر میں ...
سینیٹر جان مکین کا آصف زرداری کو فون ،”بھارتی پراپیگنڈے کا مقصد کشمیر میں مظالم سے عالمی توجہ ہٹانا ہے“: سابق صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی سینیٹر جان مکین نے سابق صدر آصف زرداری کو ٹیلی فون کیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر جان مکین اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس دوران دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ ،عالمی امن وسلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیا ل کیا ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر  جان مکین اور سابق صدر آصف زرداری کے مابین اڑی حملے کے بعد پاکستان کے خلاف حالیہ بھارتی پراپیگنڈے اور کشیدگی سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر آصف زردادی کا سینیٹر جان مکین سے کہنا تھا کہ بھارتی پراپیگنڈے کا مقصد کشمیر میں جاری مظالم سے عالمی توجہ ہٹانا ہے ، پاکستان خود دہشت گردی اور انتہا پسندی کا شکار ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان کبھی بھی دہشت گردی اور انتہا پسندی کی حمایت نہیں کر سکتا ،اور مسئلہ کشمیر کا مذاکرات کے ذریعے پر امن حل چاہتا ہے تاہم مسئلے کے حل کیلئے آگے بڑھنے کا واحد راستہ صرف مذاکرات ہیں ۔”پاکستان انتہا پسندی اور دہشتگردی کی تمام صورتوں کی مذمت کرتا ہے ۔
امریکی سینیٹر  جان مکین نے بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں جسے امریکہ بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور تسلیم کرتا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان امریکا کا اہم ترین اتحادی ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -