عمران خان آج شام ساڑھے 5 بجے پریس کانفرنس کریں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج شام ساڑھے 5 بجے پریس کانفرنس کریں گے جس میں شریف خاندان کی لندن روانگی اور ملکی سیاست پر بات کریں گے ،نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے آج شام ساڑھے 5 بجے بنی گالہ میں پریس کانفرنس طلب کر لی ہے جس میں وہ شریف فیملی کی لندن روانگی اور ملکی سیاست پر بات کریں گے۔