مادر وطن کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے: آرمی چیف

مادر وطن کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے: آرمی چیف
مادر وطن کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے: آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کے تحفظ کی قسم اٹھا رکھی ہے، مادر وطن کے تحفظ کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

بادلوں میں پھنسے ہیلی کاپٹر میں بیٹھے جہانگیر ترین کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی، اس موقع پر ان کی کیا حالت ہوئی؟ دیکھ کر آپ بھی خوفزدہ ہو جائیں گے
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا جس کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مادر وطن کی حفاظت کا حلف لے رکھا ہے جس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے مادر وطن کے شہدا کو سلام پیش کیا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دشمنوں کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں بے نقاب ہوچکی ہیں۔ ہم مادر وطن کا دفاع کرتے رہے ہیں، کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ پاکستان کی باہمت قوم دشمنوں کی سازشیں ناکام بناتی جارہی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -