سابق وزیر اعظم نواز شریف کا فوری وطن واپسی کا فیصلہ، کل اسلام آباد پہنچیں گے

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا فوری وطن واپسی کا فیصلہ، کل اسلام آباد پہنچیں گے
سابق وزیر اعظم نواز شریف کا فوری وطن واپسی کا فیصلہ، کل اسلام آباد پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(عرفان الحق)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلی سمیت دیگر قیادت سے مشاورت کے بعد سابق وزیر اعظم کا وطن واپسی کافیصلہ کرلیا ہے جس کے مطابق سابق  وزیر اعظم مقامی وقت کے مطابق شام 7بج کر 55منٹس پر ہیتھرو ائیرپورٹ سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی۔ اسحاق ڈار اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے طویل ملاقاتیں ہوئیں جس میں وزیر اعظم نے سربراہ مسلم لیگ ن کو اپنے دورہ امریکہ کے علاوہ ملکی صورتحال سےآگاہ کیا ، وزیر اعلی پنجاب اور سابق وزیر اعظم کے چھوٹے بھائی میاں شہباز شریف لندن پہنچے اور انہوں نے سابق وزیر اعظم کو چوہدری نثار سے ملاقات کے علاوہ دیگر سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا . وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں ملک کی تازہ سیاسی صورت حال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف  پی آئی اے کی فلائٹ ک پی کے 786 کے  ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے ۔

دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ وطن واپس روانہ ہو چکے ہیں۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنے آپ کو نیب عدالت کے سامنے احتساب کے لئے پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ کل سابق وزیر اعظم کے بیٹے حسین نواز سے پوچھا کہ شریف فیملی عدالتوں میں پیش ہو گی تو ان کا جواب تھا کہ ہمیشہ پیش ہوتے آئے ہیں اور آئندہ بھی ہوتے رہیں گے.

مزید :

قومی -اہم خبریں -