بے نظیر کا قتل کس نے کیا اور گولی کس نے چلائی ؟ذوالفقار مرزا نے دھماکہ کردیا ،اب تک کیو ں خاموش تھے ؟یہ بھی بتا دیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ میں جانتا ہوں بے نظیر بھٹو کا قتل کس نے کیا ،اس شخص کا نام بتانے پر جو رد عمل آئے گا اس کے بارے میں بھی جانتا ہوں اور میں اس کے لیے تیار ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کو محمد خان چانچڑ نے فائرنگ کر کے قتل کیا ،اس کی گاڑی سلو نامی پیپلز پارٹی کا کارکن چلا رہا تھا جو جنوبی افریقہ میں مارا گیا ۔
نجی نیو ز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی بی کو قتل کرنے کا پیغام جاوید خان جیل سے لے کر آئے تھے اور یہ جیل میں ڈاکٹر تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے منہ نہ کھولنا میری غلطی تھی، کچھ وجوہات اور دوستی کے باعث میں نے پہلے اپنا منہ نہیں کھولا۔ذوالفقار مرزا نے کہا مجھے نہیں پتہ تھا کہ آصف زرداری ملک توڑنا چاہتے ہیں اور یہ ایک بھارتی ایجنٹ ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں یہ سب جان کر اپنا منہ نہیں کھولوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اور چند ایک باتوں کا علم ہے جو میں وقت آنے پر عوام کو آگاہ کروں گا۔ واضح رہے چند روز قبل سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے بھی الزام عائد کیا ہے کہ بینظیر بھٹو کا قتل آصف علی زرداری نے کروایا۔
مزید خبریں :’ہٹلر نے خواتین نوکری پر رکھی ہوئی تھیں جن کا کام اس طریقے سے بچے پیدا کرنا تھا کہ۔۔۔‘ کئی برس بعد پہلی مرتبہ ایسا انکشاف منظر عام پر کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی