جسٹس انور ظہیر جمالی اگلے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے

جسٹس انور ظہیر جمالی اگلے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے
جسٹس انور ظہیر جمالی اگلے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزارت قانون کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جسٹس انور ظہیر جمالی اگلے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ نو ستمبر کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جن کی جگہ اعلیٰ عدلیہ کے سینئر ترین جج کو اس عہدے پر فائز کیا جائے گا۔ وزارت قانون کا کہنا ہے کہ جسٹس انور ظہیر جمالی اس وقت سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔ ان کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کیلئے کل سمری وزیر اعظم کو ارسال کی جائے گی جو کہ بعد ازاں صدر پاکستان کو حتمی منظوری کیلئے بھجوائی جائے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -