8ویں سارک وزرائے خارجہ کانفرنس اسلام آباد میں شروع
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آٹھویں سارک وزرائے خزانہ کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہوگئی ، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آٹھویں سارک وزرائے خزانہ کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہوگئی ہے، دوروزہ کانفرنس میں آٹھ ممالک کے سو سے زائد مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس کے پہلے روز سارک سیکرٹری خزانہ وزرائے خزانہ کے اجلاس کے ایجنڈے کوحتمی شکل دیں گے۔سارک ممالک کے وزرائے خزانہ دہرے ٹیکسوں کے خاتمے، تجارت، سرمایہ کاری اوربینکنگ سیکٹر کے علاوہ کسٹم کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر غورکریں گے۔ کانفرنس میں ساتویں وزرائے خزانہ کانفرنس کے فیصلوں پرعمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔اور اس کی سفارشات رواں سال نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے میں شامل کی جائیں گی.