انگریزوں نے حملوں سے بچاؤ کیلئے فاٹا کو نیم حکومتی نو مینز لینڈ بنایا اورشاہراہیں تعمیر نہیں کیں: سرتاج عزیز

انگریزوں نے حملوں سے بچاؤ کیلئے فاٹا کو نیم حکومتی نو مینز لینڈ بنایا ...
انگریزوں نے حملوں سے بچاؤ کیلئے فاٹا کو نیم حکومتی نو مینز لینڈ بنایا اورشاہراہیں تعمیر نہیں کیں: سرتاج عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ انگریزوں نے حملوں سے بچاؤکیلئے فاٹا کو نیم حکومتی نو مینز لینڈ بنایا اور وہاں شاہراہیں تعمیر نہیں کیں تاکہ لوگ انگریزوں پر حملہ آور نہ ہوسکیں۔ نائن الیون کے بعد لوگ عسکریت پسندی سے متاثر ہوئے لیکن اب فاٹا کو نو مینز لینڈ کے طور پر برقرار نہیں رکھاجاسکتا وہاں قانون کی عملداری قائم کی جائے گی۔
فاٹا اصلاحات کے حوالے سے پریس بریفنگ دیتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرفاٹااصلاحات کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کی گئی جس نے فاٹا پر تمام متعلقہ دستاویزات اور سابقہ رپورٹس کاجائزہ لے کر سفارشات مرتب کیں ۔ فاٹا اصلاحات سے متعلق رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی ۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
انہوں نے کہا کہ فاٹا کو خیبر پختونخوامیں ضم کرنے کا آپشن وقت طلب ہے اور یہ آہستہ آہستہ ممکن ہے۔ دوسرا آپشن تھا کہ فاٹا کو الگ صوبہ بنایا جائے لیکن اسے الگ صوبہ بنانا قابل عمل نہیں ہے کیونکہ نقشے کے مطابق وہاں کی ہر ایجنسی دوسرے ضلع سے متصل ہے۔ فاٹا میں شورش کی وجہ سے لوگوں کو وہاں سے منتقل کرنا پڑا۔ اصلاحات کمیٹی نے فاٹا کے پارلیمنٹیرینز سے 2 ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے 10 نکاتی ایجنڈا دیا ۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق فاٹا میں 50 لاکھ افراد رہتے ہیں۔

کراچی میں ایم کیو ایم قائد کی تصاویرغائب،دفاتر بند کرنے کا فیصلہ،مکا چوک سے متحدہ کا جھنڈا اتارکر قومی پرچم لہرادیا گیا
سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ترقیاتی منصوبوں کےلئے بہترین افرادفاٹا بھیجے گی ۔ فاٹا کے حالات میں تعلیم یافتہ لوگ وہاں رہنے کو تیار نہیں اس لیے وہاں کے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے 10 برس میں 500 ملین روپے کی ضرورت ہے۔دس بارہ برس میں فاٹا میں انڈسٹریل حب تیار کیے جا سکتے ہیں اصلاحات کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ صنعتی حب کو سی پیک کے ساتھ منسلک کیا جائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -