قائد ایم کیو ایم کی تصاویر ہٹانا غلط فیصلہ ہے ،متحدہ کے دفاتر قبضے کی اراضی پر تھے تو پہلے کیوں نہیں گرائے گئے :فاروق ستار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ےہ کہ قائد ایم کیو ایم کی تصاویر ہٹانا غلط فیصلہ ہے ،اگر ایم کیو ایم کے دفاتر قبضے کی اراضی پر تھے تو پہلے کیو نہیں ہٹائے گئے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ شیراز وحید کو دوسری پارٹی جوائن کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے ۔
مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں،پاکستان کیلئے شہید ہوجاﺅں گا،ایم کیو ایم کا ساتھ نہیں دوں گا،میرے قتل کے ذمہ دار الطاف حسین ہونگے:عامر لیاقت
نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلڈوزر چلائیں گے تو یہ نفرت کا اظہار ہے ،آئینی طریقہ کار نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہمیں موقع دیا جاتا کہ تجاوزات کے دفاتر خو د ہٹاتے لیکن جس طرح سے دفاتر کو بند کیا جار ہے ہے ایسے عمل سے ہماری صفوں میں خوف و ہراس پھیلا یا جا رہا ہے۔انہوں نے استفسار کیا کہ بہادر آباد میں ایم کیو ایم کا دفتر تجاوزات پر نہیں وہ کیوں سیل کیا گیا ۔فاروق ستار نے کہا کہ زبانی نہیں عملی طور پر بھی اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لیے ہیں ،ضرورت پڑنے پر پارٹی آئین بھی تبدیل کردوں گا ۔ان کا کہنا ہے کہ جس رات ریاست مخالف نعرے لگے اسی رات بیان کی مذمت کرنا چاہتے تھے ،ایم کیو ایم کی تاریخ میں پہلی بار لندن سے پریس کانفرنس کی اجازت نہیں لی گئی ۔انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات ہے لندن سے بھی ہمارے موقف کی سپورٹ کی گئی ،ہم کراچی میں امن قائم کر نے کے لیے تمام اداروں کا ساتھ دیں گے ۔