حکومت مدد کرے تو بے روزگاری کم کر سکتے ہیں،ملک دو سال میں یورپ بن سکتا ہے:ملک ریاض

حکومت مدد کرے تو بے روزگاری کم کر سکتے ہیں،ملک دو سال میں یورپ بن سکتا ہے:ملک ...
حکومت مدد کرے تو بے روزگاری کم کر سکتے ہیں،ملک دو سال میں یورپ بن سکتا ہے:ملک ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین بحریہ ٹاون ملک ریاض کاکہنا ہے کہ حکومت مدد کرے تو نجی شعبے میں 21 لاکھ ملازمتیں پیدا کر سکتے ہیں ،ہمار ا ملک قدرتی وسائل سے مالامال ہے دو سال میں یورپ کے برابر آسکتا ہے۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک ریاض کاکہنا تھا کہ حیدر آبادمیں الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگ بنیاد جمعے کو رکھ دیاجائے گا،منصوبے سے 45 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں ہیں، اگر ملک میں بیروزگاری ہو تو دہشتگردی کا خاتمہ نہیں ہو سکتا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں بھی میڈیکل کالج کی تعمیر شروع کر رہے ہیں ، کراچی کے بعد حیدو آباد اور سکھر میں بھی پروجیکٹ شروع کریں گے۔

سابق سعودی بادشاہ نے نواز شریف کو اپنی گھڑی دے کر بھائی کا درجہ دیا
ملک ریاض کاکہنا تھا کہ بحریہ وہی کام کرتا ہے جو حکومت کرتی ہے ،3 لاکھ لوگوں کو مفت گھر بنا کر دیا جائے گا۔ملک ریاض کاکہنا تھا کہ پالیسیاں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اگر ایل ڈی اے ہمارے پاس ہوتا تو پورے پنجاب کا بجٹ دیتے ۔

مزید :

قومی -