حکومت اور تحریک انصاف کی ثالثی کیلئے تیار، بجلی کے بریک ڈاؤن کا سبب فرنس آئل کمی ہے: خورشید شاہ

حکومت اور تحریک انصاف کی ثالثی کیلئے تیار، بجلی کے بریک ڈاؤن کا سبب فرنس آئل ...
حکومت اور تحریک انصاف کی ثالثی کیلئے تیار، بجلی کے بریک ڈاؤن کا سبب فرنس آئل کمی ہے: خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیایس کشیدگی کے خاتمے کیلئے تحریک انصاف اور حکومت کے مابین ثالث کا اکردار ادا کرنے کو تیار ہیں اور اس سلسلے میں اسحق ڈار بھی تیار ہیں جبکہ تاحال شاہ محمود قریشی کا جواب نہیں آ یا۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات کو ملک بھر میں ہونے والا بجلی کا کریک ڈاؤن فرنس آئل کی کمی کی وجہ سے ہوا تھا کیونکہ ملک میں 90فیصد بجلی تو فرنس آئل سے بنتی ہے، اگر حکومت نے توجہ نہ دی تو فرنس آئل کا بحران پٹرولیم بحران سے خطرناک ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور نہیں کئے گئے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بادشاہ ہے اور بادشاہوں کو کوئی جواب نہیں دیا کرتے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -