رینجرز کو اختیارات آئین کے مطابق دیئے گئے ، رینجرزکراچی میں قانون کے مطابق کارروائی کر رہی ہے:چوہدری نثار

رینجرز کو اختیارات آئین کے مطابق دیئے گئے ، رینجرزکراچی میں قانون کے مطابق ...
رینجرز کو اختیارات آئین کے مطابق دیئے گئے ، رینجرزکراچی میں قانون کے مطابق کارروائی کر رہی ہے:چوہدری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ رینجرز کو اختیارات آئین و قانون کے تحت دیئے گئے ہیں او ر رینجرزکی کارروائیوں کے باعث ہی کراچی میں بد امنی کم ہوئی ہے ۔
واہ کینٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کسی کی فتح یا شکست نہیں بلکہ یہ حکومت سمیت سب کیلئے سبق ہے اور ہمیں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو سامنے رکھتے ہوئے آگے چلناہے ۔انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ سے ثابت ہو گیا کہ عدالتیں میڈیا ٹرائل پر نہیں بلکہ شواہد رکھتی ہیں ،اور انکوائری کمیشن پر کسی قسم کے ڈھول ڈھمکے کی ضرورت نہیں ہے ۔
چوہدری نثار کا کہناتھا کہ ملک کو اس وقت پہاڑ جیسے مسائل کا سامناہے اور اہم سب کو مل کو ان مسائل کا حل تلاش کرناہے ،مسائل گلیوں یا چوراہوں میں حل نہیں ہوتے بلکہ جمہوری نظام میں سب سے معتبر پلیٹ فارم پارلیمنٹ ہے ۔ان کا کہناتھا کہ رینجرز کا اختیارات قانون کے تحت دیئے گئے ہیں ،رینجرز کراچی میں کارروائی بھی قانون کے مطابق ہی کر رہی ہے اور رینجرز کی کارروائیوں کے باعث ہی کراچی میں بد امنی کم ہو ئی ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ سادہ کپڑوں میں کسی کو گرفتار کرنے کی اجازت نہیں دی اور سول کپڑوں میں کسی کو گرفتار کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -