پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کا پرویز خٹک کے بعد جہانگیر ترین سے بھی مذاکرات سے انکار

پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کا پرویز خٹک کے بعد جہانگیر ترین سے بھی مذاکرات سے ...
پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کا پرویز خٹک کے بعد جہانگیر ترین سے بھی مذاکرات سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے بعد سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کے ساتھ مذاکرات کرنے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ مذاکرات صرف چیئرمین عمران خان سے ہی ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابقپہلے پی ٹی ا?ئی کے ناراض اراکین کو منانے کا ٹاسک وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو سونپا گیا تھا تاہم ناراض اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے مذاکرات سے انکار کردیا تھا جس کے بعد عمران خان نے جہانگیر ترین کو اتوار کے روز ناراض گروپ کو منانے کی ڈیوٹی سونپی تھی۔ پیر کو جہانگیر ترین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کی اور ناراض ارکان کے تحفظات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جس کے بعد جہانگیر ترین نے ناراض ارکان سے ملاقات کی۔ جہانگیر ترین سے ملاقات میں ناراض ارکان نے مذاکرات سے انکار کردیا اور انہیں جواب دیا کہ’ آپ پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہیں اس لیے آپ کی عزت کرتے ہیں لیکن اپنے موقف پر قائم ہیں اور مذاکرات صرف عمران خان سے ہی کریں گے‘۔ ناراض ارکان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے 9 نکات پر ایکشن لیا جائے نہیں تو جمعہ کے روز ہم اپنا کنونشن شروع کردیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -