آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ زخمیوں کی عیادت کیلئے جنرل ہسپتال پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ زخمیوں کی عیادت کیلئے جنرل ہسپتال پہنچ گئے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ زخمیوں کی عیادت کیلئے جنرل ہسپتال پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لاہور پہنچنے جنہوں نے جنرل ہسپتال میں جا کر کوٹ لکھپت دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ لاہور پہنچنے کے بعد جنرل ہسپتال پہنچے ، انکے ہمراہ کور کمانڈر لاہور بھی موجود تھے جنہوں نے جنرل ہسپتال میں زیر علاج کوٹ لکھپت دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے انکے علاج معالجے کے حوالے سے تفصیلات بھی معلوم کیں۔جنرل ہسپتال کے ایم ایس نے آرمی چیف کو زخمیو ں کے علاج معالجے  پر بریفنگ بھی دی ۔

آرمی چیف کور ہیڈ کوارٹرز میں سیکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دہشتگردی اور آپریشن ردالفساد کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔ 

مزید :

قومی -اہم خبریں -