”کیا آپ نے میرا رشتہ کروانا ہے “، صحافی کے سوال پر نعیم بخاری کا جواب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور بیرسٹر نعیم بخاری نے صحافی کو کھری کھری سنا دیں ۔دونوں کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی تو نعیم بخاری کے جواب نے سب کو حیران کر دیا ۔
نیو نیوز کے مطابق صحافی نے سپریم کورٹ کورٹ میں عمران خان کی نااہلی کیس میں وکالت کرنے کیلئے آئے نعیم بخاری سے عمر کے حوالے سے سوال پوچھا تو انکے جواب نے سب کو حیران کر دیا ۔
صحافی نے نعیم بخاری کو مخاطب کر تے ہوئے پوچھا سر!آپ کی عمر کتی ہے ؟ جس پر نعیم بخاری نے اپنے روایتی انداز میں جواب دیا کہ پچاس مرتبہ عمر بتا چکا ہوں ۔کیا آپ نے میرا رشتہ کروانا ہے ؟
اسی دوران ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ کی کترینہ کیف سے ملاقات ہوئی یا نہیں تو نعیم بخاری نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے جواب دیا کہ وہ آپ کے بارے پوچھ رہی تھی۔