عمران خان نے جو اکاونٹس سپریم کورٹس سے چھپائے ،وہ اتوار کو قوم کے سامنے لاﺅں گا :حنیف عباسی

عمران خان نے جو اکاونٹس سپریم کورٹس سے چھپائے ،وہ اتوار کو قوم کے سامنے لاﺅں ...
عمران خان نے جو اکاونٹس سپریم کورٹس سے چھپائے ،وہ اتوار کو قوم کے سامنے لاﺅں گا :حنیف عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو اکاونٹس سپریم کورٹس سے چھپائے ،وہ قوم کے سامنے لاﺅں گا ،لندن میں ان کے فرنٹ مین سے بہت سے دستاویزات حاصل کرلیے ہیں ۔
میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ آئندہ اتوار کو اپنے گھر پریس کانفرنس کر رہاہوں،اس موقع پر عمران خان کے وہ اکاونٹس میڈ یا کے سامنے لاﺅں گا جو انہوں نے سپریم کورٹ سے چھپائے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے فرنٹ مین سے لندن میں بہت سے دستاویزات حاصل کرلیے ہیں ،ان فائلوں کو سامنے لانے سے پتہ چلے گا کہ پیسہ پاکستان اور دبئی کیسے گیا ،نمل اور شوکت خانم کے پیسے بھی دبئی گئے ۔انہوں نے بتا یا کہ عمران خان نا اہلی کیس میں آج ایک اور یو ٹرن آگیا ہے ،عمران خان کی جانب سے پہلے کہا گیا کہ پیسہ جمائماخان نے ارشد خان کو دیا ،اب عدالت میں ارشد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کوبنی گالا اراضی کے لیے پیسے میں نے دیے۔ارشد خان نے بتا یا کہ لندن فلیٹ کے ایک لاکھ 36ہزار پاﺅنڈ کا ریکار ڈ ہی موجود نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -