ظفرحجازی سلطانی گواہ بن سکتاہے ، اس کی جان کوخطرہ تحفظ دیاجاناچاہئے ،وزیر اعظم کے پاس اقامہ ہو نا اور بیرون ملک ملازمت کرنا شرمناک حرکت ہے:سینیٹر اعتزازاحسن

ظفرحجازی سلطانی گواہ بن سکتاہے ، اس کی جان کوخطرہ تحفظ دیاجاناچاہئے ،وزیر ...
ظفرحجازی سلطانی گواہ بن سکتاہے ، اس کی جان کوخطرہ تحفظ دیاجاناچاہئے ،وزیر اعظم کے پاس اقامہ ہو نا اور بیرون ملک ملازمت کرنا شرمناک حرکت ہے:سینیٹر اعتزازاحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینٹ میں قائدحزب اختلاف سینیٹراعتزازاحسن نے کہاہے کہ ظفرحجازی سلطانی گواہ بن سکتاہے ،اس لئے اس کی جان کوخطرہ ہے ،تحفظ دیاجاناچاہئے ،جج کے ریمارکس کوبیہودہ کہناسخت ترین ہے ،شریف برادران کاوطیرہ ہے کہ غلاموں کی طرح ان کی خدمت کی جائے اورہرکوئی ان کے آگے کانپتارہے ،اہم عہدوں پروہ اپنے وفادارتعینات کرتے ہیں ،ظفرحجازی کودیگرکی طرح قربانی کابکرابنایاگیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائے نیوز ‘‘ کے پروگرام ’’پاور پلے ‘‘  میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹڑ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ  میرشکیل الرحمن توہین عدالت میں طلبی پرسخت پریشان ہوں گے ،لفظ بیہودہ کااستعمال انتہائی سخت ہے ،جج کے ریمارکس کوبیہودہ نہیں کہناچاہئے ،ججوں کوتوآبزرویشن دینی ہی نہیں چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ ریکارڈٹمپرنگ کیس میں ظفرحجازی کے ساتھ نوازشریف کونامزدہوناچاہئے تھاکیونکہ ظفرحجازی نے جوکیااس کافائدہ نوازشریف کوپہنچا،ظفرحجازی کی جان کوخطرہ ہے اسے تحفظ ملناچاہئے کیونکہ وہ شریف خاندان کے خلاف سلطانی گواہ بن سکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ شریف برادران چاہتے ہیں کہ ہرکوئی ان کے آگے کانپتارہے ،یہ بھی ان کاوطیرہ ہے کہ غلاموں کی طرح ان کی خدمت کی جائے ،وہ اہم اداروں میں اپنے وفاداروں کوہی تعینات کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس افسران کوقربانی کابکرابنایاگیا، ظہیرالاسلام کے خلاف مشاہداللہ کوبکرابنایاگیا،ڈان لیکس میں بھی قربانی کے بکرے بنائے گئے ،ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفرحجازی کوبھی قربانی کابکرابناگیا،ریکارڈٹمپرنگ کیس میں صحیح کارروائی نہیں ہورہی ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل بینک کوٹریژری آف پاکستان بھی کہاجاتاہے ،نیشنل بینک کی اہمیت سٹیٹ بینک جیسی ہے ،اورشریف برادران کاخاص آدمی نیشنل بینک کاصدرہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم یاوزیرکے پاس اقامہ ہوناگری ہوئی حرکت ہے اوروزیراعظم کابیرون ملک ملازمت کرناشرمناک ہے۔

مزید :

قومی -