آئل ٹینکر تیز رفتار ی کے باعث الٹ گیاتھا، ڈرئیور غلام محمد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ بہاولپور کے بد قسمت آئل ٹینکر کے ڈرائیور غلام محمد منظر عام پر آ گئے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ آئل ٹینکر تیز رفتار ی کے باعث الٹ گیا تھا تو لوگوں کی بڑی تعداد پٹرول اکٹھا کرنے کے لئے جمع ہو گئی میں انہیں منع کرتا رہا مگر کسی نے میر ی دہائیاں نہیں سنی اور پھر اچانک دھماکہ ہو ا اور ہر طرف تباہی پھیل گئی ، ہر کوئی آگ کی لپیٹ میں تھا اور کئی لوگ جھلس کر جاں بحق ہو تے دیکھے ہیں ۔
واضح رہے کہ اتوار کی صبح بہاولپور کے قریب احمد پور شرقیہ کے مقام پر آئیل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا تھا اور قریبی گاﺅں کے لوگ پٹرول اکٹھا کر نے میں مصرو ف ہو گئے تھے جس کے دوران ہی زور دار دھماکے سے 140افراد جان کی بازی ہار گئے تھے تاہم کئی افراد کو ملتان ، لاہور سمیت کئی شہروں کے ہسپتالوں کے برن یونٹ میں علاج کے لئے منتقل کیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونیوالے افراد کی شناخت کے پنجاب حکومت کے مختلف محکمے مصروف عمل ہیں ۔