فسادی بلوچستان کے نوجوانوں کو استعمال کرکے خون خرابہ کرنا چاہتے ہیں:وزیرداخلہ چوہدری نثار

فسادی بلوچستان کے نوجوانوں کو استعمال کرکے خون خرابہ کرنا چاہتے ...
فسادی بلوچستان کے نوجوانوں کو استعمال کرکے خون خرابہ کرنا چاہتے ہیں:وزیرداخلہ چوہدری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لورالائی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ فسادی بلوچستان کے نوجوانوں کو استعمال کرکے خون خرابہ کرنا چاہتے ہیں، کچھ لوگ ہیں جو بلوچستان اور پاکستان میں امن نہیں چاہتے،وہ دن دور نہیں جب دہشتگردی مکمل ختم کی جائے گی، اب صرف بچے کھچے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانا ہے۔تفصیلات کے مطابق لورالائی میں ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پاسنگ آوٹ پریڈ میں شریک اہلکاروں کومبارکبادپیش کرتا ہوں، یہ عام وردی نہیں اس یونیفارم کی آن بان میں شہیدوں کا خون شامل ہے، ایف سی اہلکار شر اور فساد کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے سربکف ہو، ایف سی کے نوجوان وطن کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

’انسان کا ایک شادی پر گزارا نہیں ہوسکتا کیونکہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے ایسی بات کہہ دی کہ مَردوں کے چہرے خوشی سے کِھل اُٹھیں گے

چوہدری نثار نے مزید کہا کہ کچھ لوگ نہیں چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے خوش و خرم زندگی گزاریں، اللہ تعالیٰ کی رحمت اور برکت آپکے ساتھ ہے، خوشی ہے کہ ایف سی اپنی ذمے داری سے بڑھ کر کردار ادا کررہی ہے۔وزیرداخلہ نے خطاب کے دوران کہا کہ وزیراعظم سے ایف سی کی مزید مدد کی درخواست کروں گا، امن، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ایف سی کاکردار حقوق العباد کی ادائیگی ہے، ایف سی بلوچستان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام نے بڑے مسائل دیکھے ہیں اور بہت قربانیاں دی ہیں، جب سے منصب سنبھالاہے ہمیشہ کہاکہ یہ آپ کے لوگ ہیں ان سے محبت سے پیش آئیں، بلوچستان کی سیکیورٹی سے متعلق ایف سی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ سول فورسز پاک فوج کے ساتھ سرحد پر دشمن کا مقابلہ کرتی ہیں، سول فورسز اندرون ملک پولیس کے ساتھ کردار ادا کررہی ہیں، ایف سی اس اچھے کام کو جاری رکھے،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کو فتح حاصل ہوچکی ہے، ترقی بلوچستان اور پاکستان کو آواز دے رہی ہے اور حکومت نے 2سال میں عام بجٹ کے علاوہ بھی سیکیورٹی پر 70 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -