عدالت نے حکومتی عہدیداران اور پارٹی قائدین کو ضمنی انتخابات میں انتخابی مہم چلانے کی اجازت دے دی
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے حکومتی عہدیداروں اور پارٹی قائدین کو ضمنی انتخابات میں امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کی اجازت دے دی ۔لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی درخواستوں پر ضمنی انتخابات میں انتخابی مہم چلانے پر پابندی کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی جس دورا ن عدالت نے تحریک انصاف کی درخواست منظور کر تے ہوئے ضمنی انتخاب میں مہم چلانے کی اجازت دے دی ۔
دوران سماعت عدالت کے فاضل جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی پابندی بنیادی حقوق کے منافی ہے اور ضمنی انتخابات میں حکومتی عہدیداران اور پارٹی قائدین امیدواروں کی انتخابی مہم چلا سکتے ہیں لیکن حکومتی عہدیداران الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ور زی نہ کریں اور دوران مہم کسی قسم کے بھی ترقیاتی منصوبوں کا اعلان نہ کریں ۔
اس موقع پرالیکشن کمیشن کے وکیل کا کہناتھا کہ یہ پابندی الیکشن کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کیلئے لگائی گئی تھی ۔