ریلوے نے یکم سے20رمضان تک کرایوں میں20فیصد کمی کا اعلان کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلویز نے تمام ریل گاڑیوں پر یکم سے 20 رمضان المبارک تک کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔
ایم کیو ایم اور مشرف نے کے الیکٹرک کو فروخت کرکے کراچی کو اندھیروں میں دھکیل دیا:حافظ نعیم الرحمان
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کی صورتحال ماضی سے بہتر ہوئی ہے، تاحال منافع نہیں ہو رہا مگر آمدن ضرور بڑھی ہے جب کہ پاکستان ریلویز کو گزشتہ سال مال برداری کے شعبے سے گیارہ ارب کی آمدن ہوئی اور کرایوں میں کمی سے پاکستان ریلویز کے مسافروں میں اضافہ ہوا۔یکم رمضان سے 20رمضان تک پاکستان ریلویز کی تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جائے گی.
’ تمہاری جگہ یہ پروموشن مجھے ملنی چاہیے تھی کیونکہ مرد یہ کام زیادہ بہتر کر سکتے ہیں! پاکستانی لڑکی کو دفتر میں کام کرنے والے مرد کا پیغام، اس کے بعد لڑکی نے ایسا جواب دے دیا کہ پوری دنیا تعریف کرنے پر مجبور ہو گئی جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے
سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے ملازمین کے پے اینڈ پنشن میں 20 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے اور ریلوے پولیس کی تنخواہیں بھی صوبائی پولیس کے برابر ہونی چاہئیں۔ ریلوے خسارے کو کم کرنے کیلئے آمدن کو بڑھایا گیا ہے جب کہ چار سال کے دوران پاکستان ریلویز کے سسٹم میں ڈیڑھ کروڑ نئے مسافر شامل ہوئے ہیں۔ آج پی ایس او اور پاکستان ریلویز کے مابین فیول ٹرانسپورٹیشن کا 5 سال کے لئے معاہدہ طے پا گیا ہے، پی ایس او 20 لاکھ ٹن آئل کی پاکستان ریلویز کے ذریعے ترسیل کا پابند ہو گا جب کہ پی ایس او کو ترسیل کی مد میں 15 یوم کے اندر کرایہ ادا کرنا ہو گا۔