جنرل زبیر محمود حیات کو ترکی میں لیجن آف میرٹ میڈل سے نواز دیا گیا:آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ جنرل زبیر محمود حیات کو ترک جنرل سٹاف ہیڈ کواٹر ز پہنچنے پر گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیاہے ۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات اپنے دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی آمد پر گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا جبکہ انہیں لیجن آف میرٹ میڈل سے بھی نوازا گیا ۔
آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ زبیرمحمودحیات نے ترک چیف آف جنرل اسٹاف ، ترکی کےبری،نیول فورسزکمانڈرزکے ساتھ ملاقاتیں کیں جس دوران باہمی دلچسپی امور اور سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں موجود ہ تعلقات کے مزید فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔